راولپنڈی، فضائیہ کیمپ پرحملہ کے بعد حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

راولپنڈی، فضائیہ کیمپ پرحملہ کے بعد حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)بڈھ بیر فضائیہ کیمپ پرحملہ کے بعد راولپنڈی کے حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ،داخلی وخارجی راستوں پراضافی نفری تعینات کردی گئی۔نماز فجر کے وقت دہشت گردوں نے چھپ کرپشاورکے بڈھ بیرفضائیہ کیمپ پرحملہ کیا اورنمازفجر کے نمازیوں پرحملہ آورہوکر نمازیوں کوشہید کیاجس پرپاک افواج کی جوابی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے،پاک فوج کے کیپٹن اسفندیاربخاری سمیت دوجوان شہید ہوئے،جس کے بعدرینجرز نے مقامی پولیس کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں پرچھاپے مارے۔دوسری جانب سی پی اوراولپنڈی نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ،اضافی نفری تعینات کردی گئی،آنے جانے والی ہیوی اوردوسری گاڑیوں کی چیکنگ بھی سخت کردی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -