صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،22 مشتبہ افراد گرفتار

صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،22 مشتبہ افراد گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل) پشاور کے علاقہ میں پاک فضائیہ کے بیس پر حملہ کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 22افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے فضائیہ کے بیس پر حملہ کے بعد پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے شہر کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 22افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -