ہلاک ہو نے والے 13دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں
پشاور (آئی این پی) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 13دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کوئیک ریکشن فورس کے جوانوں نے نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا، چار ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر میڈیا پر دیکھائی گئیں، جن کے مطابق ایک دہشت گرد گاڑی جبکہ دو دیوار کی آڑ میں چھپے ہوئے تھے وہیں پر سیکیورٹی فورسز کا نشانہ بنے جبکہ ایک دہشت گرد سڑک کے درمیان آ کر اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنا چاہتا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے وہیں ڈھیر ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، تمام دہشت گردوں کی داڑھیاں تھیں جبکہ انہوں نے سفید رنگ کے پگڑی نما ڈھاٹے بھی باندھ رکھے تھے