وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آن لائن ، اے این این ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ٗ لاہور سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد طیارے نے ہچکولے کھانے شروع کردیئے ٗ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ بحفاظت نیچے اتارلیا ٗ وزیراعلی اور دیگر عملے نے کلمہ طیبہ اور آیت الکرسی کا ورد شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جہانزیب اور ڈی جی ایل ڈی اے احد کے ہمراہ اسلام آباد میٹنگ کیلئے جارہے تھے ۔ طیارے نے لاہور سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری ہی تھی کہ دس منٹ بعد ہچکولے کھانے شروع کردیئے ۔وزیراعلی نے پائلٹ سے پوچھا کہ کیا ہوا تو پائلٹ نے جواب دیا کہ فنی خرابی ہے شاید آج زمین پر اترنا ممکن نہ ہو ۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ مسلسل کنٹرول ٹاور سے رابطے میں رہا اس موقع پر اس نے بتایا کہ موسم ٹھیک ہے مگر کوئی بڑی فنی خرابی لگتی ہے ۔ جس پر وزیراعلی پنجاب اور دیگر عملے نے کلمہ طیبہ اور آیت الکرسی کا ورد شروع کردیا تاہم پائلٹ تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ کی کمال مہارت کے باعث طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا ۔

مزید :

صفحہ اول -