پرویز مشرف کی بزدلی ساری زندگی انکا پیچھاکرتی رہیگی، خورشید شاہ

پرویز مشرف کی بزدلی ساری زندگی انکا پیچھاکرتی رہیگی، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف کی جانب سے ایک انٹرویو میں سابق صدر زرداری کے خلاف یہ کہنے پر کہ صدر زرداری نے جیل میں کوئی صعوبتیں نہیں جھیلیں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ایک مسلمہ بزدل جنرل مشرف کی طرح عدالت کے سامنے پیش ہونے سے بھاگ نہیں گئے اور ایک بھگوڑے کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ مشرف کو ڈر تھا کہ اسے عدلت جیل بھیج دے گی اس وجہ سے اس نے اپنے ڈرائیور کو سینے کا بہانہ بنا کر گاڑی راولپنڈی کے ہسپتال کی جانب موڑنے کو کہا۔ عدالت میں اس کے وکیل مشرف کا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ جنرل مشرف کی بزدلی ساری زندگی ان کا پیچھاکرتی رہے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گیارہ سال قید میں گزارے جس کے دوران طویل عرصے تک انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا۔

مزید :

علاقائی -