کے ای ایم سی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین سے 15اکتوبر تک جواب طلب

کے ای ایم سی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب، گورنر پنجاب، سیکرٹری صحت، صوبائی سیکرٹری قانون اور پرووائس چانسلر سے 15اکتوبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ کی دفعہ 6 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک جونیئر پروفیسر کو یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے ، یونیورسٹی ایکٹ کے تحت سنیارٹی لسٹ میں پہلے 3 پروفیسرز میں سے کسی ایک کو یونیورسٹی کا پرووائس چانسلر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ سنیارٹی لسٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس پہلے، پروفیسر ڈاکٹر عاطف حسنین دوسرے اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد چیمہ تیسرے نمبر پر آتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -