فٹ بال فیڈریشن کے غیرفعال صدر کوحاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست مسترد،آئندہ سماعت پر طلب

فٹ بال فیڈریشن کے غیرفعال صدر کوحاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے غیرفعال صدرسید فیصل صالح حیات کوحاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء آئندہ تاریخ سماعت پر9اکتوبرکوبحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے غیرفعال صدر سید فیصل صالح حیات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ سید فیصل صالح حیات کی جانب سے عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ پیش ہوئیں ۔ محمدارشد لودھی گروپ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ حکم امتناعی کے باوجود فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کروائے جو توہین عدالت ہے۔

مزید :

علاقائی -