اختیارات منتخب ناظمین کی بجائے وزیر اعلی پنجاب کے پاس ہی ہوں گے،فاروق ستار کی لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اختیارات منتخب ناظمین کی بجائے وزیر اعلی پنجاب کے پاس ہی ہوں گے،فاروق ستار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (نامہ نگار خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کو شعبدہ بازی قراردے دیا، ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایسے بلدیاتی انتخابات کا کیا فائدہ جس میں تمام اختیارات منتخب ناظمین کی بجائے وزیر اعلی کے پاس ہی ہوں گے۔ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارنے سینیٹر بیرسٹر سیف، سینیٹر میاں عتیق، ایم این اے کنور نوید جمیل، ایم کیو ایم لائرز ونگ پاکستان کے صدر محفوظ یار خان اور صدر ایم کیو ایم لائرز ونگ سنٹرل پنجاب رانا محمد اشرف خان سمیت مقامی رہنماؤں کے ہمراہ الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات شعبدہ بازی ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نمائشی ہوں گے ۔

مزید :

علاقائی -