مفرورملزم عاصم ملک کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے سے جواب طلب

مفرورملزم عاصم ملک کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے سے جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے فیوچرکنسرن سکینڈل کے مفرورملزم عاصم ملک کی گرفتاری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایف آئی اے سے 16اکتوبرتک جواب طلب کر لیا ہے۔ مسٹرجسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی عدالت میں شہریوں کو بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے والے ملزم عاصم ملک کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت ہوئی۔ملک سرود سمیت دیگر درخواست گزاروں نے موقف اختیارکررکھا ہے کہ فیوچرکنسرن کے مالک عاصم ملک نے انہیں بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اس وقت برطانیہ میں ہے اور اس نے سیاسی پناہ کے لئے درخواست دائرکررکھی ہے۔ امکان ہے کہ اس کی درخواست جلد خارج ہوجائے گی جس پراسے گرفتارکرکے پاکستان لے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -