زائد فیس وصولی پر تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخی کے لئے درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی)زائد فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں کی فیسوں کی حد مقرر کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر ظفراﷲ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پرلوٹ مار کرنے اورفیسوں کے نام پر بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہیں۔محکمہ تعلیم کے افسران نے رشوت لیکرتعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو لوٹ مار کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ زائد فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں کی فیسوں کی حد مقرر کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔