اشتعال انگیز لیٹریچر تقسیم کرنے میں ملوث 2مجرموں کو5 سال قید کی سزا

اشتعال انگیز لیٹریچر تقسیم کرنے میں ملوث 2مجرموں کو5 سال قید کی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز لیٹریچر تقسیم کرنے کے دو مختلف مقدمات میں ملوث 2مجرموں غلام فرید اور محمد ناصر خان کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ دونوں مجرموں کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس نے چالان پیش کئے تھے غلام فرید کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبرایک نے جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی ملزم غلام فرید کا ایک مذہبی تنظیم سے تعلق تھا ور علاقے میں اشتعال انگیزتقسیم کررہا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کو پکڑلیا تھا اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو نے دوسرے ناصر خاں کو جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی۔

مزید :

علاقائی -