انسداد دہشت گردی عدالت سے زین قتل کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت سے زین قتل کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس میں ملوث مصطفی کانجواور اس کے چار ساتھیوں کے کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ ہ تاریخ پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔عدالت میں منحرف ہونے والے دو گواہوں پر پراسکیوشن کی جرح مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت میں جنوبی چھاونی پولیس نے ملزموں کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے اس کیس میں مدعی منحرف بھی منحرف ہو چکا ہے جس کے خلاف پولیس نے مصطفی کانجو سے منحرف ہونے کے لئے پیسے وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے اس مقدمے میں مدعی اور دیگر دو گواہ ضمانت پر ہیں۔

مزید :

علاقائی -