رینجرز ،پولیس حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن ، بھاری اسلحہ برآمد ، 64افراد گرفتار

رینجرز ،پولیس حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن ، بھاری اسلحہ برآمد ، ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی تاجی کھوکھر سمیت شہر اقتدار میں اشتہاریوں اور غیر ملکی کو پناہ دینے والی نامی گرامی شخصیات کے ڈیروں پر رینجرز کے چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی باشندے اور اسلحہ برآمد کرکے 64افراد کو گرفتار کر لیا گیا،با وثوق ذرائع کے مطابق کورال چوک ائرپورٹ کے نزدیک اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے قریب ڈیرے پر چھاپے میں رینجرز ، انٹیلی جنس اور پولیس نے چھاپے کے دوران اسلحہ اور 20 کے قریب مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ افغان باشندے بھی شامل ہیں بعدازں رینجرز ،پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اس کے ساتھ ساتھائیر پورٹ کے قریب مجو ہاوس ، سوہان ، سہالہ اور دیگر مقامات سے بھی خطرناک اسلحہ برآمد ہوا اسلحے میں غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے ڈیرہ تاجی کھوکھر سمیت دیگر مقامات سے افغان باشندوں سمیت چونسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ستاسٹھ مختلف بور کی گنز اور نائٹ ٹیلی اسکوپ ، غیر لائسنس کے جانور چوری کی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ گزشتہ روز پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں اور اسلام آ باد رورل زون پو لیس کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کورال،سہالہ او ر ایکسپریس ہائی وے کے ملحقہ علاقوں میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ دوران سر چنگ14 افغانیوں سمیت 64 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کے دوران حر است میں لیے گئے تما م مشتبہ افراد کے مکمل کو ائف حا صل کئے جا رہے ہیں اور ان کے مو با ئل فون کا ریکا ر ڈ بھی حاصل کیا جا ئے گا۔ اس آ پر یشن میں جر ائم پیشہ افراد سے شہرکو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی اور مو جو دہ ملکی حا لا ت کے مطا بق سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے سرچ آ پر یشن میں حصہ لینے والے افسران و جو انو ں کی کا رکر دگی کو بھی سراہا ۔ ایس پی رورل زون ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر نے سرچ آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں اسلحہ وایمو نیشن ،67 مختلف اقسام کی رائفلیں اور کلاشنکوفیں،پسٹلز،شراب اور 3000 سے زائد روند اور دیگر اشیاء بر آمد کی گئی ہیں اور گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں کہ ان کا دیگر جر ائم پیشہ افراد ، کا ر لفٹر ، راہزنی گر وہو ں کے سا تھ روابط تو نہیں ۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ اس قسم کے سرچ آپریشن پہلے بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کئے جا چکے ہیں جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور بارود بھی برآمد کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ان کو پرامن ماحول مہیا کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔

مزید :

علاقائی -