صادق آباد سے تعلق رکھنے والے شہید نائیک محمد عمران کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

صادق آباد سے تعلق رکھنے والے شہید نائیک محمد عمران کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ، صادق آباد (نمائندہ پاکستان)پشاور بڈھ بیر ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملہ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی پاکستان ائیر فورس کے نائیک محمد عمران بھی شہیدہو گئے۔شہید نائیک محمد عمران کا جسد خاکی آج آبائی گاؤں چک 137دس آر ٹھٹھہ صادق آباد لایا جائے گا،جہاں نمازجناز کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی،سول آفیسران ،اہم شخصیات کی شرکت متوقع،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ،عمران نے نام شہاد ت نوش کرکے ملک وقوم کا نام روشن کردیا ہے،والد رانا فرزندعلی،بھائی نے ملک وقوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرکے سر فخر سے بلند کیا ہے،بھائی محمد عرفان،محمد لقمان،کامران،شہید کے پسماندگان میں صرف بیو ہ شامل ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 137دس آر کے رہائشی 33سالہ نائیک محمد عمران ولد رانا فرزند علی قوم راجپوت کا جسد خاکی پشاور سے خصوصی طیارے کے ذریعے آج ملتان ائیر پورٹ لایا جائے گا،جہاں شہید نائیک محمد عمران کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی،نما زجنازہ میں اعلیٰ پاک آرمی، ائیر فورس آفیسران سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ شہید نائیک محمد عمران 12سال قبل ائیر فورس میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے۔پسماندگان میں صرف بیوہ شامل ہے۔شہید کے والد رانا فرزند علی نے کہا کہ میرے بیٹے نے ملکی سرہدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی ہے،مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،ملک وقوم کی خاطر اپنے سب بیٹے قربان کرنے کے لیے تیار ہوں ،مگر دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بھائیوں محمدلقمان ،محمد عرفان،محمد کامران نے کہا کہ ہمیں شہید محمد عمر ان کا بھائی ہونے پر فخر ہے،بھائی کی شہادت ہمارے خاندان وطن عزیز کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ،بھائی عمران شہید نے عیدالضحیٰ پر گھر آنے کا وعدہ کیا تھا مگرشہید کا جسد خاکی ہی گھر آئے گا،شہید نائک محمدعمران کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -