ہفتے میں تیسری بارایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلومزیداضافہ

ہفتے میں تیسری بارایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلومزیداضافہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں تیسری بار ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو،50 روپے گھریلو سلنڈر، 200 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کر دیا ۔ ہفتے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 25روپے فی کلو،290روپے گھریلو سلنڈر، 1160روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بے بنیاد اور بلاجواز اضافہ ہوا۔ حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی مافیا نے ایک ہفتے میں بلیک مارکیٹنگ کر کے اب تک کروڑوں روپے کی ناجائز منافع خوری کی۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے طلب اور رسد کا ڈھونگ رچایا۔ چند کرپٹ عناصر نے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن ایل پی جی کی ناجائز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پرزور احتجاج کر تی ہے ۔

مزید :

علاقائی -