پاک افغان تعلقات سبوتاژ کرنیوالے افغانستان کے دوست نہیں ، ملیحہ لودھی

پاک افغان تعلقات سبوتاژ کرنیوالے افغانستان کے دوست نہیں ، ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان پر لگائے گئے افغان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔ سلامتی کونسل میں گزشتہ روز بحث کے دوران انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل میں مدد دینے کے لئے تیار ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں انتشار پاکستان کے مفاد میں نہیں کیونکہ دہشت گرد افغانستان میں بیٹھ کر دونوں ملکوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو سبوتاژ کرنے والے افغانستان کے دوست نہیں ہیں۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث کے دوران کہا کہ افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور پاکستان وہاں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل میں مدد دینے کے لئے تیار ہے تاہم پاکستان کی طرف سے طالبان قیادت کو مذاکرات کی بحالی کے لئے قائل کرنے کی کوششوں کو غلط اندازمیں نہیں لیا جانا چاہیے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں امن اور تعاون سے دونوں ملک پرتشدد کارروائیاں کرنے والے گروپوں کامکمل طور پر خاتمہ کرسکیں گے اور علاقائی ترقی اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید :

علاقائی -