سرگودھا،پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سرگودھا،پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

سرگودھا / راولپنڈی( اے این این ) سرگودھا میں پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ٗ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٗ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ٗپاک فضائیہ اور پولیس کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک ڈرون طیارہ سرگودھا کے علاقے شاہ پور کے قریب گرکر تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواطیارہ بغیر پائلٹ تھا۔ ڈی سی او ثاقب منان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر پاک فضائیہ اور پولیس کے جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا اس حادثے کو دیکھنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ واضح ر ہے کہ 9روز قبل مستونگ کے علاقے شیر ناپ میں بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -