کرپشن میں ملوث محکمون کے وزراء اور سیکرٹریوں کو فارغ کیا جائے ، تحریک انصاف

کرپشن میں ملوث محکمون کے وزراء اور سیکرٹریوں کو فارغ کیا جائے ، تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے میٹرو بس منصوبہ ‘نندی پور پاور پلانٹ‘ ایل ڈی سٹی اور یوتھ فیسٹول میں ہونیوالی کر پشن کی شفاف تحقیقات کیلئے متعلقہ وفاقی وصوبائی وزراء اور سیکرٹریز کو انکے عہدوں سے فارغ کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو کسی قسم کی رعایت دینا ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہو گا ‘ مقتول غفار گجر کے قاتلوں کی گر فتاری کیلئے پو لیس کودی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائیگی ‘(ن) لیگ ضمنی انتخابات سے فرار کے بہانے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم انکو انتخابی میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ عبر تناک شکست دیں گے‘’’تبدیلی ‘‘کی جنگ میں جانوں کے نذرانے دینے والے کارکنوں کی قر بانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ‘دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں انکا خاتمہ یقینی ہو چکا ہے ‘بھارت پیار کی زبان نہیں سمجھ رہا انکو منہ توڑ جواب دینا ہو گا ۔ وہ جمعہ کے روزنولکھا ‘شاداب کالونی ‘مصطفی آباد سمیت دیگر علاقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘شعبہ خواتین لاہور کی صدر ڈاکٹر زرقا ‘ضمنی انتخابات کے امیدوار عبدالعلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ‘تر جمان تحر یک انصاف پنجاب جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے ایک ناسور بن چکا ہے اور کرپشن میں ملوث لوگوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جاسکتی ان کے خلاف ہر سطح پر آپر یشن ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت رکھنے والے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دےئے ہیں اور تحر یک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو عوام کو مہنگائی ‘بے روزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کو مشن ملک وقوم کی خدمت نہیں صرف ’’لوٹ مار ‘‘ہے او ر قوم ایسے حکمرانوں کے خلاف میدان میں آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے غفار گجر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پو لیس کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائیگی اور اگر قاتل گر فتار نہ ہوئے تو آج آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر یں گے اور جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تحر یک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

مزید :

علاقائی -