پاکستانی پرچم لہرانے پر آسیہ اندرابی دوبارہ گرفتار ویمن ، پولیس سٹیشن رام باغ منتقل

پاکستانی پرچم لہرانے پر آسیہ اندرابی دوبارہ گرفتار ویمن ، پولیس سٹیشن رام ...

  

 سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی پولیس نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ٗویمن پولیس سٹیشن رام باغ منتقل ٗمقدمہ درج کرلیا گیا ۔کشمیر میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو کٹھ پتلی پولیس نے پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں جمعہ کے روز رہائش گاہ سے گرفتار کرکے ریاستی دارالحکومت کے ویمن پولیس سٹیشن رام باغ منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔یاد رہے کہ آسیہ اندرابی نے پٹن کے علاقے میں 3بے گناہ نوجوانوں کے بھارتی قابض فوج کی جانب سے قتل کرنے کے خلاف جمعہ کے روز احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔گرفتاری سے قبل ایک اجتماع سے خطاب میں آسیہ اندرابی نے کہا کہ حریت قیادت کو ہڑتال کی سیاست سے آگے بڑھتے ہوئے ایک موثر اور کار آمد حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھنا چا ہیے ۔ انہوں نے کہاکہ چار نوجوانوں کو جاں بحق کئے جانے کے خلاف ایک دن کی ہڑتال کے بعد وادی میں بظاہر سب کچھ معمول پر آگیا ہے لیکن بھارت کی شرارتیں جاری رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -