حجاملہ ویزوں والے سینکڑوں عازمین حج بد ترین مشکلات کا شکار

حجاملہ ویزوں والے سینکڑوں عازمین حج بد ترین مشکلات کا شکار

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاکھوں روپے دے کر VIPحج کے لیے حجاملہ ویزہ لگوانے والے سینکڑوں عازمین حج بد ترین مشکلات کا شکار،جدہ ائیرپورٹ کے بعد حاجی کیمپ مکہ میں ایک فیملی کو تین تین مختلف مکتب الاٹ کر دیے ،2سالہ بچہ اس کو 2نمبر مکتب الاٹ ہوا اس کی والدہ کو 3نمبر مکتب الاٹ ہوا اور باپ کو مکتب نمبر 102الاٹ کر دیا گیا اسی طرح درجنوں میاں بیوی کوعلیحدہ علیحدہ مکتب الاٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے وہ ایک ساتھ حج بھی ادا نہیں کر سکیں گے ،سینکڑوں عازمین ایسے بھی سامنے آئے ہیں جو ڈھائی ڈھائی تین تین لاکھ روپے دے کر حجاز مقدس پہنچے تھے انہوں نے رہائش حاصل نہیں کی تھی معلمین نے جن کے مکتب الاٹ ہوئے تھے انہوں نے ایسے افراد کو پاسپورٹ لے کر مکتب کے رنگ دے دیے اور ساتھ ہی انہیں ایک ساتھ گاڑی میں بٹھا کر حرم کے نزدیک چھوڑ آئے ،رہائش نہ رکھنے والے ایسے درجنوں پاکستانی وزارت الحج کی گرفت میں آگئے۔

مزید :

علاقائی -