وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی کمپنی زونرجی کے صدر کی ملاقات، سولر منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی کمپنی زونرجی کے صدر کی ملاقات، سولر منصوبے پر تیز ...

  

لاہور(پ ر ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے توانائی کے شعبہ کی معروف چینی کمپنی زونرجی (Zonergy ) کے صدر یویانگ (Mr.Yu Yong )کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں سولر منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں پہلے سولر منصوبے پر کام شروع کر دیا گیاہے اور 300میگا واٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے آخرتک بجلی پیدا کرے گا۔ زونرجی کے صدر یویانگ نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ 300 میگاواٹ سولر منصوبے کو رواں برس کے اختتام تک مکمل کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -