’’28 ستمبر کو دنیا ختم ہو جائیگی اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں‘‘

’’28 ستمبر کو دنیا ختم ہو جائیگی اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں‘‘
 ’’28 ستمبر کو دنیا ختم ہو جائیگی اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ 28 ستمبر کی تاریخ بہت قریب پہنچ چکی ہے؟ شاید آپ کیلئے اس کی کوئی اہمیت نہ ہو مگر امریکا میں کچھ جنونیوں کیلئے تو یہ قیامت کا دن ہے، یہ جنونی سمجھ رہے ہیں کہ 28 ستمبر کو دنیا کا اختتام ہونے والا ہے اور انہوں نے اس تباہی سے نمٹنے کیلئے زبردست تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔اخبار ’دی میٹرو‘ کے مطابق ریاست یوتاہ میں قیامت کے منتظر احمق اشیاء خورونوش کی بڑی مقدار اپنے زیر زمین اور بالائے زمین خصوصی محفوظ ٹھکانوں میں جمع کررہے ہیں۔
تاکہ زمین پر تباہی برپا ہونے کی صورت میں ذخیرہ شدہ اشیاء پر زندہ رہیں۔
اگرچہ سائنسدانوں نے ان احمقانہ نظریات کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے لیکن یہ لوگ 28ستمبر کو آنے والی بڑی تباہی کے منتظر ہیں۔

مزید :

علاقائی -