روسی کوہ پیما نے 75 کلو وزن اٹھا کر 5600 میٹر بلند چوٹی سر کرلی

روسی کوہ پیما نے 75 کلو وزن اٹھا کر 5600 میٹر بلند چوٹی سر کرلی
 روسی کوہ پیما نے 75 کلو وزن اٹھا کر 5600 میٹر بلند چوٹی سر کرلی

  

ماسکو(خصوصی رپورٹ) روس کے ویٹ لفٹر آندرے روڈیشیف نے 75 کلوگرام وزنی باربیل کو اپنے کندھے پر اٹھا کر 5642 میٹر بلند ماؤنٹ البرز سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔روڈیشیف دنیا کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے، انہوں نے ٹریکنگ اور وزن اٹھانے کے دونوں چیلنج ایک ساتھ قبول کیے اور یورپ کی دشوار گزار چوٹی کے سرے پر پہنچے اور جسمانی مشقت کا نیا معیار قائم کیا، اس کے لیے انہوں نے نہ صرف اپنا 20 کلووزن کم کیا بلکہ دن میں 2 مرتبہ 10 کلو وزن اٹھاکر ڈیڑھ گھٹنے تک دوڑنے کی مشق کی۔8 دن کی محنت کے بعد وہ چوٹی کے سب سے بلند جگہ پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -