بلیک ہولز کے ٹکرانے سے سپر نوا سے کروڑوں گنابڑا دھماکا ہوگا، سائنسدان

بلیک ہولز کے ٹکرانے سے سپر نوا سے کروڑوں گنابڑا دھماکا ہوگا، سائنسدان
 بلیک ہولز کے ٹکرانے سے سپر نوا سے کروڑوں گنابڑا دھماکا ہوگا، سائنسدان

  

نیویارک(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری کائنات سے دور کہکشاؤں میں موجود سپر نوا بلیک ہول تیزی سے اپنے مدار میں گھومتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں اور اگر یہ اسی رفتار سے قریب آتے رہے تو کائنات میں ایک بڑے دھماکے سے ٹکرا جائیں گے۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ بلیک ہولز ہماری زمین کے نظام شمسی سے کچھ ہی بڑے ہیں اورسورج کی روشنی کی رفتار سے 7 فیصد زیادہ رفتار سے یعنی 4 کروڑ 70 لاکھ میل فی گھنٹہ سے اپنے مدار میں حرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اسی رفتار سے حرکت کرتے ہوئے یہ بلیک ہولز 10 لاکھ سال میں زوردار دھماکے سے ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں جس سے ہونے والا دھماکا سپرنوا کے ہونے والے دھماکے سے 10 کروڑ گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔

مزید :

علاقائی -