یہ خاتون روزانہ گرم پانی اور شہد پیتی رہی، حیرت انگیز تبدیلی رونماہو گئی

 یہ خاتون روزانہ گرم پانی اور شہد پیتی رہی، حیرت انگیز تبدیلی رونماہو گئی
 یہ خاتون روزانہ گرم پانی اور شہد پیتی رہی، حیرت انگیز تبدیلی رونماہو گئی

  

لندن(نیوزڈیسک)شہد کی افادیت اور لیموں سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خاتون نے ایک سال تک گرم پانی میں شہد اور لیموں کا رس ملا کر پیتی رہی۔خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر وہ بیماریوں سے اس حد تک دور ہوگئی کہ اب اس کے معدے میں بالکل بھی درد نہیں ہوتی اور وہ ہمیشہ اپنے آپ کو تروتازہ سمجھتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ مشروب پینے سے قبل اس کے پیٹ میں درد رہتی تھی اور وہ بیمار بھی تھی لیکن اس مشروب کے بعد اس کی قسمت ہی بدل گئی اور اب وہ ہر وقت اپنے ساتھ لیموں کا رس اور شہد رکھتی ہے اور ہر صبح سویرے اٹھ کر گرم پانی میں ڈال کرپیتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کافی یا چائے پینے کی بجائے یہ مشروب پیتی ہے اور بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب وہ بستر سے اٹھتی تھی تو بہت زیادہ تھکی تھکی اور سست رہتی تھی لیکن اب وہ دن بھر تروتازہ رہتی ہے۔

مزید :

علاقائی -