لیسکو نے سات سپریٹنڈنٹ انجینئر کی سکیل 20 میں اپ گریڈیشن کر دی

لیسکو نے سات سپریٹنڈنٹ انجینئر کی سکیل 20 میں اپ گریڈیشن کر دی

  

لاہور (کامرس رپورٹر) لیسکو نے سپریٹنڈنٹ انجینئر کی سکیل 20 میں اپ گریڈیشن کر دی ۔ ایس ای کی اپ گریڈشن کا معاملہ ایک سال سے التوا کا شکار تھا ۔ سات سپریٹنڈنٹ انجینئر کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے ۔ اپ گریڈیشن کی منظوری لسیکو کی پانچ رکنی کمیٹی نے دی ہے ۔ بورڈ اف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں حتمی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ ایس ای ناردرن سرکلر محسن رضا اور لطیف انجم اپ گریڈیشن سے محروم رہ گئے ۔جن سات ایس ایز کی سکیل 20 میں اپ گریڈیشن کی گئی ہے ان میں طارق پاشا ، ظفر اقبال ، محمد شفقت ، ساجد رضا ، عدنان ریاض ، محمد بخش بلوچ ، محمود احمد اور رمضان گھمن شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -