قومی اسمبلی نے رشید گوڈیل کی بیرون ملک میں علاج کروانے کی درخواست مسترد کر دی

قومی اسمبلی نے رشید گوڈیل کی بیرون ملک میں علاج کروانے کی درخواست مسترد کر دی
قومی اسمبلی نے رشید گوڈیل کی بیرون ملک میں علاج کروانے کی درخواست مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی بیرون ملک جا کر علاج کی درخواست کو 1997 میں جاری ہونے والے وزیراعظم کے حکم کے تحت مسترد کردیا۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت 22فروری 1997کو یہ حکم جاری کیا تھا ،جس میں کہا گیاہے کہ’یہ بات آب کو انتہائی افسوس کے ساتھ بتائی جارہی ہے کہ پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم کے حکم کے مطابق عوامی نمائندوں یا سرکاری افسران کے لئے بیرون ملک علاج کا بندوبست کرنے اور اس حوالے سے ریاست کے اخراجات برداشت کرنے کی موجودہ پالیسی فی الفور منسوخ کردی گئی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی خواہش کو پوار نہیں کیا جاسکے گا‘۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گزشتہ ماہ بہادرآباد کے علاقے میں قاتلانہ حملے کے دوران 5 گولیاں لگی تھیں جبکہ اس حملے میں ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔ایم کیو ایم رہنما کو زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کو کئی روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔