راولپنڈی :چکلالہ سکیم تھری کے قریب پلازہ میں آگ لگ گئی

راولپنڈی :چکلالہ سکیم تھری کے قریب پلازہ میں آگ لگ گئی
راولپنڈی :چکلالہ سکیم تھری کے قریب پلازہ میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے ایک پلازہ میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح آگ لگنے کا واقعہ چکلالہ سکیم تھری کے قریب موجودپلازہ میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔ پلازہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ریسکیوعملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی -