سیکیورٹی فورسز کا پی اے ایف بیس کے گرد سرچ آپریشن،71 مشتبہ افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کا پی اے ایف بیس کے گرد سرچ آپریشن،71 مشتبہ افراد گرفتار
سیکیورٹی فورسز کا پی اے ایف بیس کے گرد سرچ آپریشن،71 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے  پی اے ایف بیس پشاور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن،28 مشتبہ افراد گرفتارکرکے  اسلحہ برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزبڈھ بیر میں پاک فضائیہ بیس کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعدمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشنز شروع کردیے ہیں۔ ہفتہ کی صبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر اور متنی میں سرچ آپریشن کیا گیاجس میں غیر قانونی طور پر مقیم 8افغان باشندوں سمیت28مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدہواہے ۔ پی اے ایف بیس کیمپ پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی متنی سے آئی تھی۔ فورسز کو پی اے ایف کیمپ کے گرد رہائشی علاقوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔دوسری طرف کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں پی اے ایف بیس کے گردسرچ آپریشن کیا گیا جس میں63 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے گرفتار افراد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہواہے۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

پشاور -