مہیش بھٹ وزیراعظم نوازشریف کے مداح نکلے

مہیش بھٹ وزیراعظم نوازشریف کے مداح نکلے
مہیش بھٹ وزیراعظم نوازشریف کے مداح نکلے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف فن کاروں اور ثقافت سے محبت رکھنے والے اور کھلے دل کےانسان ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مہیش بھٹ کا کہناتھا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان نے ساتھ فلمی سطح پر بہتری چاہی ہے ،یہاں تک کہ مسئلہ کشمیر پر بھی آواز اٹھائی مگر سیاسی صورتحال کو بہتر کرنے کا اختیار نہیں ۔

مہیش بھٹ اور ائٹر شگفتہ رفیق کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سے پاک انڈو پنجابی فلم بنانے کیلئے آئے ہیں ،اداکارہ میرا ایک بڑی اداکارہ ہیں ۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ فلم خدا کیلئے بھارتی فلمسازوں کو چونکا دیاہے،ان کا کہناتھا کہ وہ سیاسی دوریاں تو ختم نہیں کر سکتے تاہم عوام کے دلوں میں محبت پیدا کرنے کی کوشش ہمیشہ کی ہے۔

مزید :

تفریح -