وادی تیراہ میں فورسز کی فضائی کارروائی،16 دہشتگرد ہلاک،4 ٹھکانے تباہ
خیبرایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے، 4 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح خفیہ اطلاع پر خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فورسزنے فضائی کارروائی کی جس سے 16 دہشتگرد مارے گئے ہیںجبکہ دہشتگردوں کے 4ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے ہے۔