پیر اعجاز نے زرداری کو کہا تھا کہ راحیل شریف کا آنا آپ کے لئے اچھا شگون نہیں: شاہد مسعود

پیر اعجاز نے زرداری کو کہا تھا کہ راحیل شریف کا آنا آپ کے لئے اچھا شگون نہیں: ...
پیر اعجاز نے زرداری کو کہا تھا کہ راحیل شریف کا آنا آپ کے لئے اچھا شگون نہیں: شاہد مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پیر اعجاز شاہ نے راحیل شریف کے آنے پر زرداری کو کہا تھا کہ آپ کے لئے اچھا شگون نہیں ہے مگر زرداری نے انہیں روانہ کردیا، مگر اب زرداری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ پیر صاحب کی بات ٹھیک تھی اور باقی سیاستدانوں کے بھی پیر ہیں، ضیاءالحق کے بھی پیر تھے۔
نجی ٹی وی چینل میں تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پاکستان کو کون چلا رہا ہے راحیل شریف یا میاں صاحب مگر جن لوگوں کو ہتھکڑیاں لگ رہی ہیں ان کے ملازمین تک خوش ہورہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ان کے ساتھ بہت ظلم کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میںا ن لوگوں کو بھی تمغوں سے نوازا گیا جن کی سزا صدر نے معاف کردی یعنی جو تمغے بڑے بڑے کارنامے انجام دینے والوں کو دئیے جاتے ہیں وہ ڈاکوﺅں کو دئیے گئے۔ سپریم کورٹ کو چاہیے ان تمغات کو کینسل کرے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کرپشن کا عالم یہ ہے کہ ایک بینک سے جنہوں نے 60 کروڑ قرضہ لیا بعد میں اسی بینک کو خرید لیا۔

مزید :

اسلام آباد -