شادی سے ایک دن قبل بھی احمد شہزاد نے پریکٹس نہ چھوڑی

شادی سے ایک دن قبل بھی احمد شہزاد نے پریکٹس نہ چھوڑی
شادی سے ایک دن قبل بھی احمد شہزاد نے پریکٹس نہ چھوڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی) زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ حسب معمول قذافی سٹیڈیم میں جاری رہا۔ مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد جن کی آج (19ستمبر) کو شادی ہے نے بھی کیمپ سے چھٹی نہ کی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ عمر اکمل جو کہ پہلے دن ذاتی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں شرمت نہ کرسکے تھے انہوں نے بھی جمعہ کے روز کیمپ جوائن کرلیا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باﺅلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے انضمان الحق انکلوژر کے سامنے تین وکٹیں بنائی گئی تھیں۔

مزید :

کھیل -