پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور نے برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ناش ٹائٹل اپنے نام کر لیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور نے برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ناش ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فائنل راﺅنڈ میں پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور کا مقابلہ برطانوی سکوائش پلیئر ملی ٹام لنسن کے ساتھ ہوا جس دوران کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن ماریہ نے زور دار مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔
اس سے قبل ماریہ طور کا سیمی فائینل میں مقابلہ فرانس کی سائریل پلٹیئر کے ساتھ ہوا جس میں ماریہ طور نے فرانسیسی کھلاڑی کو ،3-0،11-4،11-7،119سے شکست دے کر فائنل راﺅنڈ میں کوالیفائی کر گئیں جبکہ دوسری جانب ملی ٹام لنسن نے برطانیہ کی کھلاڑی وکٹوریا کو ہرایا اور فائنل راﺅنڈ میں جگہ بنائی ۔