پاک بھارت کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہوناچاہیے:مصباح الحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے کچھ کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،سکول و کالج کی سطح پر کھیلوں کی بہت ضرورت ہے گراس روٹ لیول پر کام ہوگا تو اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ مصباح الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی کیلئے فٹنس سب سے اہم چیز ہوتی ہے تمام توانائیوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔جوکھلاڑی سیریز میں شامل نہیں ہوسکتے ان کو دکھی نہیں ہونا چاہیے،ماضی میںہمارے ساتھ بھی ایسا ہوتا رہاہے۔کھلاڑیوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا ہونا بہت ضروری ہے،کرکٹرز کو تعلیم وتربیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔پاک بھارت سیریز کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہوناچاہیے۔