طالبان نے ایئرفورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، حملہ آوروں کی ویڈیو جاری

طالبان نے ایئرفورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، حملہ آوروں کی ویڈیو ...
طالبان نے ایئرفورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، حملہ آوروں کی ویڈیو جاری

  

اسلام آباد،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے پشاورایئرفورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اوراسے ’ضرب عضب‘ کا بدلہ قراردیدیا ، طالبان نے اس ضمن میں حملہ آوروں کی ویڈیو بھی جاری کردی جبکہ پاک فوج کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز طالبان کے ملوث ہونے کا اعلان کیاتھا۔

ادارہ عمربرائے نشرواشاعت حلقہ درہ آدم خیل و پشاور کی طرف سے پشاور ایئرفورس کیمپ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں  کی ویڈیو جاری کردی گئی جن میں اُنہیں ایک جگہ اکھٹے بیان جاری کرتے ہوئے اور پھر ایک برساتی نالے کے کنارے الوداعی ملاقاتوں کے بعد روانہ ہوتے دکھایاگیاجبکہ مشترکہ بیان جاری کرتے وقت جنگجوﺅں کیساتھ ایک معصوم بچہ بھی موجود تھاجس کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی ۔

حملے سے قبل ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں طالبان جنگجوﺅں نے پشاورایئرفورس کیمپ پر حملے کو ضرب عضب کابدلہ قراردیاہے .

بیان کے بعد ویڈیو میں جنگجوﺅں کو عمرمنصور کیساتھ ایک برساتی نالے کے کنارے گلے ملتادکھاگیاجبکہ پیغام میں بتایاگیاکہ حملہ آور دستہ ٹیلی فونک رابطوں میں تھا۔

یادرہے کہ پاک فوج نے بھی گزشتہ دن اعلان کیاتھاکہ صبح کی نماز کے وقت پشاورایئرفورس کیمپ پر ہونیوالے بزدلانہ حملے میں طالبان ملوث ہیں اور سیکیورٹی فورسز نمٹنے کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں ، ممکنہ طورپر دہشتگردوں کی کمرتوڑنے کے لیے ہونیوالے آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -