”را“ کے4 مبینہ ایجنٹوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

”را“ کے4 مبینہ ایجنٹوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
”را“ کے4 مبینہ ایجنٹوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد ِدہشتگردی کی عدالت نے”را“کے 4 مبینہ ایجنٹوں کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز چاروں ملزمان کو کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مقدمے کے تفتیشی افسر نے مو¿قف اپنایا کہ ریمانڈ میں توسیع کا مقصد راکے نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے اور ملزمان سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرانا ہے جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی ہے۔ ملزمان جبار،شفیق ،محسن اور خالد کو23 روز قبل پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم کراچی واٹر بورڈ کے ملازم ہیں جبکہ خدمتِ خلق فاو¿نڈیشن میںبھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ ملزمان 2008 میں ہونے والے بم دھماکوں کا اعتراف کرچکے ہیں اور کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تربیت بھی حاصل کرچکے ہیں جبکہ ملزمان پر ایک شہری سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا بھی الزام ہے۔

مزید :

کراچی -