رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈکارروائیاں،22 جرائم پیشہ افرادگرفتار

رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈکارروائیاں،22 جرائم پیشہ افرادگرفتار
رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈکارروائیاں،22 جرائم پیشہ افرادگرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈکارروائیاں کرتے ہوئے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیاں علی محمد گوٹھ،بھنگوریہ گوٹھ،گلشن غازی، مزارقائد، پی اینڈٹی کالونی اور حضرت بلال کالونی میں کی گئیں جس کے نتیجے میں 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت کالعدم تنظیم کاایک ٹارگٹ کلربھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

مزید :

کراچی -