کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ 5 دہشتگرد وانا سے لاہور پہنچ گئے،حساس اداروں نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو خبر دار کردیا

کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ 5 دہشتگرد وانا سے لاہور پہنچ گئے،حساس اداروں نے ...
کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ 5 دہشتگرد وانا سے لاہور پہنچ گئے،حساس اداروں نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو خبر دار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حساس اداروں نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو خبردار کیا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر اسلام، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگرد وانا سے لاہور پہنچ چکے ہیں جو کہ صوبے کی اہم شخصیت، پنجاب اسمبلی، وفاقی و صوبائی وزراء، حساس اداروں کے دفاتر و پولیس افسران کو دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں، دہشتگردوں کی عمریں 18 سال سے24 سال کے دوران بتائی گئیں ہیں جبکہ وہ بہترین تربیت یافتہ اور بارودی جیکٹس اور جدید اسلحہ سے لیس ہیں، حساس اداروں کی طرف سے ملنے والے ’تھریٹ مراسلہ‘ کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب کے تمام سی سی پی اوز، آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشن لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کرنے کے احکامات کئے ہیں، اطلاع کے مطابق دہشتگرد لاہور سمیت گرد و نواح کے علاقہ میں پہنچ چکے ہیں اور کسی وقت بھی وہ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے جائے وقوعہ کے قریب پہنچ جائیں گے، تھریٹ مراسلہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں رہائش پذیر وی وی آئی پی شخصیت، جاتی عمرہ رائے ونڈ وزیراعظم رہائش گاہ کی سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شہر میں پنجاب اسمبلی، سیاسی شخصیات، صوبائی واقی وزراءکی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں اور ان شخصیات کی رہائشگاہوں اور ان کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے نفری کو بڑھادیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے مقامی اخبار ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، سینکڑوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی نظام بھی مزید سخت کیا گیا ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری سخت چیکنگ کررہی ہے۔

مزید :

لاہور -