نتاشا حسین نے فیس بک استعمال کرنا چھوڑ دی
لاہور (ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین نے معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا استعمال بالکل ترک کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے تین سالوں میں چھ سے زائد اکاﺅنٹ ہیک ہوئے ہیں اور اب بھی ان کے گیارہ سے زیادہ اکاﺅنٹ فیس بک پر جعلی بنے ہوئے ہیں۔ نتاشا حسین نے بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ سے نہ ہی کوئی اکاﺅنٹ بنایا ہے اور نہ ہی اب کوئی فیس بک اکاﺅنٹ استعمال کررہی ہوں۔ نتاشا حسین کا کہنا ہے کہ فیس بک ایک معروف شخصیت کے لئے اب سردرد ہے اس لئے فیس بک کا استعمال چھوڑدیا ہے۔ نتاشا حسین کا مزید کہنا ہے کہ اب فیس بک کا استعمال نہیں کرتی اس لئے دوست احباب اور مداحوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی اکاﺅنٹ کو سچ نہ سمجھیں۔