نرگس گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر واپس کینیڈا چلی گئی

نرگس گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر واپس کینیڈا چلی گئی
نرگس گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر واپس کینیڈا چلی گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نرگس گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر واپس کینیڈا چلی گئیں۔ مقامی اخبار کے مطابق اداکارہ نرگس جو خاموشی سے دس روز قبل کینیڈا سے پاکستان آئی تھیں جہاں انہوں نے قیام کرنا تھا مگر اپنی بہن دیدار اور باقی گھر والوں سے ان کے جھگڑے شروع ہوگئے جس کی وجہ سے وہ دو روز قبل واپس کینیڈا چلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ نرگس شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد کینیڈا شفٹ ہوگئی تھیں مگر گزشتہ چھ ماہ سے ان کے بارے میں متضاد خبریں آرہی تھیں کہ وہ شوبز میں واپس آرہی ہیں اور فلم میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ڈانس سی ڈی بھی ریلیز کریں گی اور شاید وہ پاکستان اسی ارادے سے واپس لوٹی ہوں مگر گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر وہ فی الحال واپس لوٹ گئی ہیں۔

مزید :

تفریح -