بینک کی جعلی شاخ پکڑی گئی،8افراد گرفتار

بینک کی جعلی شاخ پکڑی گئی،8افراد گرفتار
بینک کی جعلی شاخ پکڑی گئی،8افراد گرفتار

  

ساہیوال (ویب ڈیسک )ایف آئی اے نے بینک کی جعلی شاخ پکڑ کے ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق کاشف نامی شخص نے بوہڑوالا چوک کے قریب شفیق نامی بلڈنگ مالک سے 3لاکھ روپے کرایہ پرعمارت لیکر ایک بینک کی جعلی شاخ کھولی جس کے تمام کاغذات ،بینک کی اجازت اور شناختی کارڈ بھی جعلی تھا۔ مذکورہ شخص نے شہریوں کے اکاﺅنٹ حاصل کرنے کیلئے خوبرو خواتین کے ذریعے مہم چلائی اور ساہیوال کے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے کا منصوبہ بنایا جس کی اطلاع متعلقہ اصل بینک حکام کو ملی تو انہوں نے ایف آئی اے کو اطلاع کی۔ ایف آئی اے لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکندر حیات ملک اور انسپکٹر اجمل ودیگر نے گزشتہ دوپہر کے وقت چھاپہ مارا اوربینک ملازمین اوربلڈنگ مالک سمیت شاہدمحمود وغیرہ 8افراد کو حراست میں لیکر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور بینک کو سیل کردیا ، جعلی برانچ 15 روزقبل کھولی گئی تھی۔

مزید :

ساہیوال -