پاکستان کی دو رکنی سائیکلنگ ٹیم کی کوریا میں ٹریننگ کا آغاز
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی دو رکنی سائیکلنگ ٹیم کی کوریا میں ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کورس 10 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ہارون رشید کوچ اور قومی چیمپئن صبیہ زاہد تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ہارون رشید یہ کورس پاس کر کے لیول ون کوچنگ کےلئے کوالیفائی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ فیڈریشن نے گزشتہ سال دو کوچز کو لیول ون کوچنگ کورس کےلئے بھجوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورس میں دنیا بھر سے کوچز شرکت کررہے ہیں۔