کراچی کا پارہ پھر بلند ،ہیٹ سٹروک سے3 شہری جاں بحق ہو گئے

کراچی کا پارہ پھر بلند ،ہیٹ سٹروک سے3 شہری جاں بحق ہو گئے
کراچی کا پارہ پھر بلند ،ہیٹ سٹروک سے3 شہری جاں بحق ہو گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گرمی کا پارہ ایک بار پھر بلند ہو گیاہے ۔ ہیٹ سٹروک کے باعث 3 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ، جن میں سے یوسف کا تعلق اورنگی ٹاﺅن ، 55سالہ شخص کا تعلق بفرزون سے ہے جبکہ بہار کالونی کے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں ۔جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 5ہو گئی ہے ۔دوسری جانب شہر کا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔سیکرٹری ہیلتھ سند ھ کا کہنا ہے کہ گتمی کے پیش نظر تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں ۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ آج اور کل گرمی کی شدت برقراررہے گی جبکہ پیر سے شدت میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی ،انہوں نے کہا کہ اضافے کی وجہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ ہے جس کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوا بھی بند ہو گئی ہے۔

مزید :

کراچی -