فلم”کل ہو نہ ہو“کا اختتامی سین اپنے بچوں کو کبھی نہیں دکھاﺅں گا:شاہ رخ خان

فلم”کل ہو نہ ہو“کا اختتامی سین اپنے بچوں کو کبھی نہیں دکھاﺅں گا:شاہ رخ خان
فلم”کل ہو نہ ہو“کا اختتامی سین اپنے بچوں کو کبھی نہیں دکھاﺅں گا:شاہ رخ خان

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم”کل ہو نہ ہو“کا اختتامی سین اپنے بچوں کو کبھی نہیں دکھائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کے دنیا بھرمیں مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے پردہ سکرین پرمختلف کردار نبھائے ہیں تاہم ان کے رومانوی سین مداحوں کے دلوں میں بہت عرصے تک رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم”کل ہونہ ہو“ نے نہ صرف ریکارڈ بنایا بلکہ اپنے آخری سین میں مداحوں کو بھی رلا دیا۔ شاہ رخ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ”ٹوئٹر“ پر مداحوں کے ایک کلب سے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی فلم کے کلائی میکس کو دیکھتے ہوئے رو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے افسوسناک اختتام پر وہ اپنے بچوں کو کبھی فلم کا آخری سین نہیں دکھائیں گے۔

مزید :

تفریح -