شام تنازعے کے حل کےلئے روس کےساتھ عسکری ،سیاسی اور سفارتی کوششیں اہم ہیں: جان کیری

شام تنازعے کے حل کےلئے روس کےساتھ عسکری ،سیاسی اور سفارتی کوششیں اہم ہیں: جان ...
شام تنازعے کے حل کےلئے روس کےساتھ عسکری ،سیاسی اور سفارتی کوششیں اہم ہیں: جان کیری

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کے موضوع پر امریکا اور روس کے درمیان عسکری بات چیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ دوسری جانب ماسکو حکومت نے بھی شام کے تنازعے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ بات چیت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے لندن میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کہ ’داعش‘ کو شکست دینا ضروری ہے تاہم شامی مسئلے کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششیں بھی اہم ہیں۔ کیری نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ اس موضوع پر روس کے ساتھ اتفاق رائے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -