ہنگری حکومت تارکین وطن بچوں کے تحفظ کا خیال رکھے:یونیسف

ہنگری حکومت تارکین وطن بچوں کے تحفظ کا خیال رکھے:یونیسف
ہنگری حکومت تارکین وطن بچوں کے تحفظ کا خیال رکھے:یونیسف

  

جنیوا (اے پی پی) بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن بچوں کا خیال رکھیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تارکین وطن کے مسئلے پر کوئی بھی ملک تنہا قابو نہیں پا سکتا ہے۔ سربیا ہنگری سرحد پر تارکین وطن اور پولیس کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے پیش نظر یونیسف کے نمائندوں نے ہنگری کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ تارکین وطن سے متعلق کوئی کارروائی شروع کرنے سے پہلے تارکین وطن اور ان کے بچوں کے مفادات کا خیال رکھے۔ یونیسیف کے مطابق بچوں کو صرف اس بنیاد پر کہ وہ تارکین وطن ہیں مجرم نہیں سمجھا جا سکتا ہے اور کسی بچے کو اس کے خاندان سے جدا کرنا نامناسب ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -