ایپل کانیا آپریٹنگ سسٹم ”آئی او ایس 9 “کسی صارف کافون کریش کسی کاڈیٹا ضائع،کمپنی خاموش
کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈسیک)ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کیخلاف صارفین کی ایک بڑی تعدادبرہم نظر آرہی ہے ۔ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر برہم صارفین نے نئے آپریٹنگ سسٹم اپ لوڈ کرنے کی کوشش میں اپنی ڈیوائسز کے کریش ہونے کی شکایات کی بھرمار کردی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کواپنی ڈیوائس میں نیا آپریٹنگ سسٹم اپ لوڈ کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ نئے آپریٹنگ سسٹم کواپ لوڈ کرنے کی کوشش کے نتیجے میں ان کا فون کریش ہوا جس کے بعد ایپل (Apple Store)کی جانب سے فون کی (Factory Settings)پر جانے یاپھر ایپل کی جانب سے کسی نئی اپ ڈیٹ کا انتظار کرنے کا کہہ دیا گیا ۔صارفین کا کہناہے کہ (Factory Settings)میں جانے سے موبائل ڈیٹا ضائع ہوجاتاہے ۔کچھ صارفین کے مطابق سسٹم اپ گریڈ کرنے کا عمل کچھ منٹ بعد فیل ہوجاتا ہے اور اس کو دوبارہ سے شروع کرنا پڑتا ہے، اور سکرین پر ” Soft ware Update Fail“ کا پیغام آجاتا ہے۔ایپل کمپنی کااس حوالے سے کوئی موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا تاہم صارفین کی ایک مخصوص تعدادنئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں کامیاب رہی۔ایپل نے آئی او ایس 9 کو 16 ستمبر کو آئی فون فور ایس یا آگے کے ماڈلز میں اپ گریڈ کرنے کیلئے متعارف کرایا تھا۔