پاکستانی لڑکیوں کے بارے میں شرمناک پراپیگنڈا، ایک اور بھارتی فلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پاکستانی لڑکیوں کے بارے میں شرمناک پراپیگنڈا، ایک اور بھارتی فلم پر پابندی ...
پاکستانی لڑکیوں کے بارے میں شرمناک پراپیگنڈا، ایک اور بھارتی فلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکیوں کے بارے میں شرمناک پراپیگنڈا کی وجہ سے حکومت پاکستان نے مدھربھندارکر کی فلم ’کیلنڈرگرلز‘ پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق پاکستانی شہریوں نے فلم اور اس کے شرکاءپر اعتراضات اٹھائے ہیں ، فلم 25ستمبرکو ریلیز ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت پاکستان نے مواداور فحاشی کی وجہ سے فلم پر پابندی لگادی ہے اور کہاگیاہے کہ فلم میں ملک کا تاریک چہرہ دکھایاگیا۔
فلم میں دکھائی جانیوالی لڑکیوں میں سے ایک پاکستانی لڑکی نے ڈائیلاگ میں کہاکہ ’پاکستانی لڑکیاں بھی اتنے ہی بولڈکام کرتی ہیں جتنی باقی لڑکیاں کرتی ہیں بلکہ کبھی کبھی اسے زیادہ بھی ‘۔پاکستانی حکومت کا خیال ہے کہ فلم میں پاکستانی لڑکیوں اور کلچر کو غلط انداز میں پیش کیاگیا اور فلم کا ملک میں موجود نوجوان لڑکیوں پر غلط اثر پڑے گاجس کے بعدفلم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔

مزید :

تفریح -