سانحہ صفوراکیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

سانحہ صفوراکیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی
سانحہ صفوراکیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ صفوراگوٹھ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسرکے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق سانحہ صفورا گوٹھ کے الزام میں 9 ملزمان گرفتار ہیں۔ یاد رہے کہ دہشتگردوں سے کچھ عرصہ قبل ایک بس میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بس میں موجود تمام افراد مارے گئے تھے۔

مزید :

جرم و انصاف -